ایل این  جی کیس:نیب نے شاہد خاقان عباسی کوبیٹے سمیت طلب کرلیا

اپ ڈیٹ 13 مئ 2020 04:53pm

راولپنڈی :قومی احتساب بیورو(نیب)نے ایل این  جی کیس میں جواب کیلئے مسلم لیگ ن کے رہنماء شاہد خاقان عباسی کوبیٹے سمیت کل طلب کرلیا ۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی طلبی کا سلسلہ ایک بار پھرشروع ہوگیا، نیب راولپنڈی نے ایل این جی کیس میں جمعرات کوطلب کرلیا۔

شاہد خاقان عباسی اوربیٹے عبداللہ شاہد کوضمنی ریفرنس میں بیان کیلئے طلب کیا گیا ہے ۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کوضمنی ریفرنس پرسوال نامہ دیا جائے گا، اکاؤنٹ میں اربوں روپے کی ٹرانزیکشنزکس مد میں ہوئیں؟ کیا ٹرانزیکشنزایل این جی معاہدوں کے دوران ہوئیں؟ ۔

سوال نامے میں جسمانی ریمانڈ کے دوران جواب نہ دیئے جانے والے سوالات بھی پوچھے گئے ہیں ۔

نیب کا کہنا ہےکہ ایل این جی ریفرنس اختیارات کے غلط استعمال پربنایا گیا ‎ریفرنس میں شاہد خاقان عباسی سمیت نو ملزمان نامزد ہیں۔